18 جنوری 2014 - 20:30
روس کی طرف سے شام میں بے گناہ عوام کے قتل عام کی مذمت

روس کی وزارت خارجہ نے شام میں مسلح دھشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ابنا:ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسي وزارت خارجہ نے ايک بيان ميں اقوام متحدہ کي انساني حقوق کمشنر ناوي پلئي کے بيان کا حوالہ ديتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند تنظيميں اور ان ميں سر فہرست دولت الاسلاميہ في العراق و الشام داعش نامي تنظيم شمالي شام ميں انسانيت سوز جرائم کي مرتکب ہو رہي ہے اور بے گناہوں کا قتل عام کر رہي ہے ـ بيان ميں کہا گيا ہے کہ حلب، ادلب اور رقہ کے مختلف علاقوں ميں مقامي نامہ نگاروں سميت بہت سے بےگناہ افراد قتل کر دئے گئے ہيں اور يرغمال بناکر لوگوں کا اجتماعي قتل کيا گيا ہےـ  روسي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کي انساني حقوق کمشنر کا يہ بيان قابل قبول ہے کہ مسلح باغيوں کے اس طرح کے اقدامات انساني حقوق کي خلاف ورزي اور عالمي قوانين کي کھلي خلاف ورزي ہے جسے جنگي جرائم کے زمرے ميں شامل کيا جا سکتا ہےـ روس کي وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ باغي گروہوں کے سرغنہ اور ان کے عناصر کو جنہوں نے ان انسانيت سوز جرائم کا ارتکاب کيا ہے انصاف کے کٹہرے ميں کھڑا کيا جانا چاہئےـ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲